Cable Aur Bharti Culture by Riaz ur Rehman

19 March, 2010 (0) Comment   |  Print This Post Print This Post   |  Email This Post Email This Post   |    Share on Facebook

کیبل اور بھارتی کلچر

ریاض الرحمن ساغر ـ
بھارتی فلمیں اور ڈرامے
ننگ ناچ کے یہ ہنگامے
عریاں جسم کی فحش نمائش
جن کو دیکھنے کی ہے خواہش
اُن کو پرمٹ جاری کر دو
گھسنے مت ان کو گھر گھر دو
کیبل آپریٹر سے کہہ دو
پاکستانی بن کر سوچو
کلچر ہے یا پان چھالیہ
وہاں سے آیا یہاں کھا لیا
زہر ہے ان کا ننگا کلچر
پھیل رہا ہے اب جو گھر گھر
اس سے نسلِ نو کو بچاو
اپنی قدریں انہیں سکھاو
ورنہ اک دن پچھتاو گے
آدھے ”بنئے“ بن جاوگے
گلے میں بچے ڈال کے بستے
کہنے لگے ہیں ”پِتا“ نمستے
ٹی وی اینکر پاکستانی
سیکھ کے ”بھاشا“ ہندوستانی
کہتی ہے ”شروعات“ کریں ہم
”جیجا جی“ سے بات کریں ہم
پنجابی اور پشتو بولیں
سندھی اور بلوچی سیکھیں
پاک وطن کی سبھی زبانیں
اردو میں گل جائیں تو مانیں
پاکستان میں ”بھارت بولی“
دودھ میں جیسے ”زہر گھڑولی“
بھارتی فلمیں اور ڈرامے
ننگ ناچ کے یہ ہنگامے
اس کالے طوفان کو روکو
پیارے پاک وطن کے لوگو!
Categories : Riaz ur Rehman, Urdu Columnists Tags : , , , , , , , , ,