
ملک پیارا کہ تخت by Riaz ur Rehman
17 March, 2010ملک پیارا کہ تخت!
ریاض الرحمن ساغر ـ
سرحدی، سندھی، بلوچ
اور پنجابی کی سوچ
ایک ہے اور نیک ہے
مل کے دشمن لو دبوچ
مت نہ ہوآپس میں تنگ
سب کے دل میں ہو امنگ
جیت لیں دشمن سے جنگ
ہے قہوی ایک رنگ
قوم یہ مخلوط ہو
ملک یہ مضبوط ہو
خبث باطن کے سبب
کیوں کوئی مخبوط ہو
کہہ رہا ہے کون کیا
سمجھو مطلب بات کا
نیتوں کا حال تو
بس خدا ہے جانتا
عذر گر کامل نہ ہو
بحث لاحاصل نہ ہو
ترک کر دو راستہ
جب کوئی منزل نہ ہو
صرف تہمت مت دھرو
دم حقیقت کا بھرو
راہ دکھلاو درست
قوم کو اے رہبرو
مرحلہ یہ سخت ہے
یہ گھڑی بدبخت ہے
تم کو پیارا ہے یہ ملک
یا کہ تاج و تخت ہے
اور پنجابی کی سوچ
ایک ہے اور نیک ہے
مل کے دشمن لو دبوچ
مت نہ ہوآپس میں تنگ
سب کے دل میں ہو امنگ
جیت لیں دشمن سے جنگ
ہے قہوی ایک رنگ
قوم یہ مخلوط ہو
ملک یہ مضبوط ہو
خبث باطن کے سبب
کیوں کوئی مخبوط ہو
کہہ رہا ہے کون کیا
سمجھو مطلب بات کا
نیتوں کا حال تو
بس خدا ہے جانتا
عذر گر کامل نہ ہو
بحث لاحاصل نہ ہو
ترک کر دو راستہ
جب کوئی منزل نہ ہو
صرف تہمت مت دھرو
دم حقیقت کا بھرو
راہ دکھلاو درست
قوم کو اے رہبرو
مرحلہ یہ سخت ہے
یہ گھڑی بدبخت ہے
تم کو پیارا ہے یہ ملک
یا کہ تاج و تخت ہے
Categories :
Riaz ur Rehman, Urdu Columnists














